اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مال روڈ لاہور پر کسی بھی قسم کی ریلی یا مظاہرے کی کوریج پر پابندی عائد کر دی۔
پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کوریج سے روکنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق مال روڈ پر ریلیوں اور مظاہروں کی کوریج کی اجازت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے الیکشن ریلی ملتوی کر دی، کارکنوں سے گھر جانے کی اپیل
پیمرا نے کہا کہ تمام چینلز کو ایک بار پھر متنبہ کیا جاتا ہے کہ پابندی کی پاسداری کریں، ریلیوں اور مظاہروں میں اداروں سے متعلق بہتان تراشی اور نفرت انگیز مواد بھی نشر ہو سکتا ہے۔