چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف آج 3 کیسز کی سماعت ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف آج 3 کیسز کی سماعت ہوگی

عمران خان کی جانب سے آج اسلام آباد کی عدالتوں میں زیرسماعت کیسز میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم سکیورٹی خدشات پر استثنا کی درخواستیں دائر کرے گی۔

عمران خان کے خلاف کچہری میں خاتون جج کو دھمکانے کا کیس مقرر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ سنگجانی کا کیس مقرر ہے۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں اور بیانات پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی۔