لاہور : (دنیا نیوز ) تحریکِ انصاف کی ریلی روکنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری کررکھا ہے ، تحریکِ انصاف نے ریلی کا اعلان کیا تو نگراں حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی ۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اس سے پہلے بھی ریلی پر پولیس نے تشدد کیا ، جس سے کارکن شہید ہوا ، تحریکِ انصاف کی ریلی 2 بجے ہے جبکہ پی ایس ایل کا میچ شام 7بجے ہے ۔
مراسلے میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے کردار کا نوٹس لے اور 144 کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیں ۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی ہر صورت روکنے کا فیصلہ، رینجرز طلب
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا ہے۔