اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہا کسی سیاسی لیڈر کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے، عمران خان پیش نہیں ہوئے تو عدالت نے وارنٹ جاری کیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں خود بھی پیشیاں بھگت چکا ہوں، بہتر ہےعمران خان گرفتاری پیش کریں، ضمانت مل جائے گی، حکومت نہیں عدالت نے وارنٹ جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ تحفے کی ملکیت اسی کی ہوتی ہے جس کو ملتا ہے، شاہد خاقان
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ بارے علم نہیں، نواز شریف الیکشن سے پہلے آئیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ سے قانون کے مطابق تحفے لیے، میں نے ان تحفوں سے کوئی مالی مفاد حاصل نہیں کیا۔