لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں حقیقی آزادی کی تڑپ موجود ہے، اللہ رب العزت سے دعا ہے قوم کو حقیقی آزادی سے آشنا کر دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب قانون کی حکمرانی ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا وسیلہ بنتی ہے اور وہ خود کو احساسِ کمتری سے پاک کر لیتے ہیں توعمومی انسانوں سے کہیں اوپر اٹھ جاتے ہیں جس کی جھلک ہمیں جنابِ اقبال کے تصوّرِ شاہین میں ملتی ہے۔
جب قانون کی حکمرانی ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا وسیلہ بنتی ہے اور وہ خود کواحساسِ کمتری سےپاک کرلیتےہیں توعمومی انسانوں سےکہیں اوپر اٹھ جاتےہیں جسکی جھلک ہمیں جنابِ اقبال کے تصوّرِ شاہین میں ملتی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 16, 2023
انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں موجود تڑپ ہی تو ہے جس کیلئے میں نے ہمیشہ رب العزت سے دعا کی کہ ایک روز میری قوم کو اس سے آشنا کردے! وہ قومیں جن کے نوجوان آزادی کو اپنی زندگیوں سےبالا شمار کرتےہیں، واقعتاً کارنامے سرانجام دیتی ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئین اور 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کی حمایت اور محاصرے کیساتھ زمان پارک میں (ریاستی) قوت کے بےجا استعمال کی مذمت میں ایک متفقہ قرارداد منظور کرنے پر میں لاہور ہائیکور ٹ بار کا شکرگزار ہوں، اظہار یکجہتی کیلئے زمان پارک تک پیدل مارچ کرنے والے وکلاء کا بھی نہایت مشکور ہوں۔
آئین اور 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کی حمایت اور محاصرے کیساتھ زمان پارک میں (ریاستی) قوت کےبےجا استعمال کی مذمت میں ایک متفقہ قرارداد منظور کرنے پر میں LHCBA کا شکرگزار ہوں۔ ہم سے یکجہتی کے اظہار کیلئے زمان پارک تک پیدل مارچ کرنے والے وکلاء کا بھی میں نہایت مشکور ہوں۔ pic.twitter.com/gjElCOCLBl
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 16, 2023