اسلام آباد : (دنیا نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نےملاقات کی ہے ، انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کے لیے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہتے ہوئے درخواست کی کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتےہوئے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ کیلئے انصاف کے حصول میں ڈاکٹر فوزیہ کی کئی سالوں سے انتھک کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر عافیہ کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔