پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی

پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی، یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کے طور پر موصول ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔