اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، پولیس نے میرے گھر پر حملہ کر دیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذموم عزائم کے باجود میں اسلام آباد اور عدالت کی جانب جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔
It is also obvious now that the entire siege of Lahore was not about ensuring I appear before the court in a case but was intended to take me away to prison so that I am unable to lead our election campaign.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
ان کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہو گئے ہیں، لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا، لاہور محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔
ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔
Meanwhile Punjab police have led an assault on my house in Zaman Park where Bushra Begum is alone. Under what law are they doing this? This is part of London Plan where commitments were made to bring absconder Nawaz Sharif to power as quid pro quo for agreeing to one appointment.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023