اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔
آڈیو میں وکیل خواجہ طارق رحیم نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ خاتون جو بول رہی ہے اسکو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔
ثاقب نثار نے کہا جب ضرورت پیش آئی تو آپ سے کہہ دیں گے، آپ اس سائیڈ پر دھماکا کر دیجیے گا، مجھ میں حوصلہ ہے، برداشت کر سکتا ہوں، مجھے کنفیوز یا پریشان نہیں ہونا۔
Saqib Nisar in leaked audio tells Khawaja Tariq Rahim about @MaryamNSharif that ‘I will tell you when to do the blast and you do it’. pic.twitter.com/QES5e4Dh4W
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 20, 2023
جواب میں خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مجھے بتا دیجئے گا، جیسا کہیں گے ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو کلپ جعلی ہے۔