پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور ادویات شامل ہیں، ترکیہ کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام، ترکیہ کے اعلیٰ سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون بھی امدادی سامان کیساتھ آئندہ چند روز میں ترکیہ اور شام پہنچے گا، پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔