اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا
عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ الیکشن کیلئے کسی نے کہا سکیورٹی نہیں دے سکتے، کسی نے کہا فنڈز نہیں دے سکتے، کسی نے کہا آر او نہیں دے سکتے، جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ رہتا ہے، عدالتی اصلاحات بل ابھی دیکھا نہیں، کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا فیصلہ کروں گا۔