وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سید یوسف رضا گیلانی، سید خورشید شاہ کی ملاقات

Published On 01 April,2023 06:10 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔

سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور سینیٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے سید خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات میں وزارت آبی وسائل سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
 

— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) April 1, 2023

 

Advertisement