مریم کی چند روز میں لندن روانگی، نواز شریف کیساتھ عمرے پر جائینگی

مریم کی چند روز میں لندن روانگی، نواز شریف کیساتھ عمرے پر جائینگی

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن سے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچیں گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی جائے گی۔