اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بنچ تشکیل دے دیئے۔
بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس محمد علی مظہر بنچ نمبر 2 کاحصہ ہیں، بنچ نمبر 3 میں جسٹس طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔
بنچ نمبر 4 جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بنچ نمبر 5 کا حصہ ہوں گے، بنچ نمبر 6 میں جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر بنچ نمبر7 کا حصہ ہوں گے، بنچ نمبر 8 میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں جبکہ بنچ نمبر 9 جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔