خیبر پختونخوا انتخابات کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراض عائد

Published On 10 April,2023 04:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا انتخابات کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے دائر درخواست نامکمل قرار دے کر تحریک انصاف کو واپس کر دی، رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے دائر درخواست کی عدالتی فیس ادا نہیں کی۔

رجسٹرار آفس کے مطابق پی ٹی آئی نے آئینی درخواست دائر کرنے کی واضح وجوہات بیان نہیں کیں، پی ٹی آئی کی درخواست میں صفحات واضح نہیں ہیں، جس پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا الیکشن سے متعلق درخواست اعتراضات لگا نے کے بعد واپس کر دی۔