قومی اسمبلی میں عوام کی امنگوں، ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے: شیخ رشید

قومی اسمبلی میں عوام کی امنگوں، ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے: شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی گئی ہے، آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط رکھنے کیلئے کیے جا رہے ہیں، عوام کی امنگوں کو کچلا جا رہا ہے، الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کیلئے 10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم الیکشن التوا کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے، شیخ رشید 

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اس کا انجام برا ہوگا، عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، آج ان شاءاللہ اپنے وطن واپس آجاؤں گا۔ 

خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔