عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی بنا دی

عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی بنا دی

آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری سپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر ہوں گے، جے آئی ٹی میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کیخلاف پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں، تمام ملزمان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تمام مقدمات قانون کے مطابق درج ہوئے اور ان پر قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے، اسلام آباد پولیس قانون کی حکمرانی نافذ کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔