کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سادہ لباس اہلکار پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے دفتر سے اپنے ساتھ لے گئے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 15, 2023
ذرائع کے مطابق علی زیدی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، کراچی پولیس کے اہلکار بھی ساتھ تھے۔
بتایا گیا ہے کہ علی زیدی کو گزشتہ روز ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمہ ابراہیم حیدری تھانے میں درج کیا گیا۔
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 15, 2023
علی زیدی پر 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے، پی ٹی آئی رہنما کو ملیر انویسٹی گیشن اینڈ آپریشن نے گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں آئین کا تماشا بنانے والوں کو عوام نشان عبرت بنا دیں گے: پرویز الہٰی
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی گرفتاری پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے پارٹی سیکرٹریٹ میں داخل ہوکر غیر قانونی طور پر علی زیدی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
— PTI (@PTIofficial) April 15, 2023
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت فسطائیت کا شکار ہو کر انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، فوری طور پر علی زیدی کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ظلم کا یہ دور زیادہ دیر نہیں چل سکتا، امپورٹڈ حکومت کے سہولت کار بننے والے افسران یاد رکھیں دور آنا جانا ہے، جلد انصاف کی حکمرانی آنے والی ہے۔