اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 مقدمات میں عمران خان کی پیشی سے متعلق سرکلر جاری

Published On 17 April,2023 01:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی سے متعلق سرکلر جاری کردیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل کیسز پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی کل پیشی کے موقع پر آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی، 8 مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل دن ڈھائی بجے ہوگی۔

سرکلر کے مطابق عمران خان کے ساتھ 15 وکلاء کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاء کمرہ عدالت جاسکیں گے۔

سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت کے خصوصی داخلہ پاس بنانے کے لئے 17 اپریل تک لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ رکھنے والوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے نہیں روکا جائے گا۔