لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اطلاع ہے عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا ہے کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھرمیں توڑ پھوڑ کی، مجھے اطلاع ملی ہے کہ عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے وہاں خون ہو گا۔
عمران خان نے عدالت سے پولیس آپریشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں، پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا۔