لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قرار دادیں منظور کرے اس کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ وکلا نے آج ایک بار پھر حکومتی ٹاؤٹوں کا منہ کالا کر کے یوم سیاہ منایا، حکومتی وکلا کی یوم سیاہ منانے کی اپیل بری طرح ناکام ہوگئی ہے، ملک بھر میں وکلا معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بل پر حکم امتناع کیخلاف پاکستان بار کونسل کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2023
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جن جج صاحبان کو جونیئر کہا جا رہا ہے وہ پاکستان کے چند سب سے بڑے ججز ہیں۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ان (ججز) کا علم، تجربہ، ہائی کورٹ میں ان کا رویہ اور کام ان کے میرٹ کی گواہی ہے، حکومت میڈیا میں اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے شروع کی گئی مہم بند کرے۔