انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد الیکشن کمیشن کو برقرار رکھنے کا جواز نہیں بنتا : فواد

انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد الیکشن کمیشن کو برقرار رکھنے کا جواز نہیں بنتا : فواد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما  فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 8 اکتوبر کی تاریخ پر عمل نہ کیا تو ملک میں انارکی کا خدشہ ہے۔

  الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں  مؤقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات کےلیے فنڈز اور امن و امان کےلیے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔