لاہور: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب انتخابات ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل حکومتی اتحادیوں کی میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑ چکی ہے، پی پی پی، ایم کیو ایم اوربی اے پی اپنے فیصلے پر پچھتا رہی ہیں، اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئی ہیں۔
کل حکومتی اتحادیوں کی میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھیPDMمیں واضح پھوٹ پڑچکی ہےعدالت کی حکم عدولی ہوچکی ہےایک دو روزمیں سزاکی سمت کاتعین ہوجائےگا۔الیکشن نہیں کرانےتونگران حکومت نےگھرجاناہے ترقیاں تبادلےنہیں کرنےppp mqm bapاپنےفیصلے پرپچھتارہی ہیں۔اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 19, 2023
انہوں نے کہا عدالت کی حکم عدولی ہوچکی ہے، اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، ایک دو روز میں سزا کی سمت کا تعین ہوجائے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، بالآخرعدلیہ کو آئینی فیصلوں کا احترام کروانا ہے اور ان کو یہ کام بخوبی آتا ہے، الیکشن نہیں کرانے تو نگران حکومت نے گھر جانا ہے ترقیاں تبادلے نہیں کرنے ۔
شیخ رشید نے کہا قومی اسمبلی تحلیل ہوگی تو پھر ہی ایک دن میں الیکشن ہوں گے، حکومت تاریخ دے کس دن اسمبلی تحلیل کرنی اور جنرل الیکشن کروانے ہیں، حکومت اقتدار بچانے کے چکر میں عوام اور دنیا دونوں سے تنہا اور دور ہوگئی ہے۔
اپوزیشن کوعوام میں اپنی مقبولیت کااندازہ ہےاس لیےعدلیہ کوآنکھیں دکھارہی ہےایک سال گزرگیا IMFسےمعاہدہ مکمل نہ ہوسکاسماجی سیاسی اقتصادی اورعدالتی بحران اپنےفائنل راونڈپرہےعوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں حکومت اقتدار بچانےکےچکرمیں عوام اور دنیادونوں سےتنہااور دور ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 19, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کوعوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہے اس لیےعدلیہ کوآنکھیں دکھارہی ہے، ایک سال گزر گیا آئی ایم ایف سے معاہدہ مکمل نہیں ہوسکا، سماجی،سیاسی،اقتصادی اور عدالتی بحران اپنے فائنل راؤنڈ پر ہے، عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔