الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی شیڈول تبدیل کر دیا

Published On 20 April,2023 09:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابی شیڈول تبدیل کر دیا۔

نئے شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کرنے کی آخری تاریخ 26 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

 پنجاب کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی عید کی چھٹیوں کے باعث کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی آخری مہلت آج رات 12بجے تھی۔

Advertisement