لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ کو آڈیولیکس پر پوزیشن لینی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف قرار داد پر چیف جسٹس صاحب کے داماد کی والدہ اور داماد کے بھائی کے دستخط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچیف جسٹس اس سے بلیک میل ہونے لگے تو ادارہ کیا چلنا ہے، اس سے پہلے جسٹس اطہر من اللہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کا پول کھول چکے ہیں۔
یہ پڑھیں: پنجاب میں جلد الیکشن پر چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔