اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
مبینہ آڈیو میں جسٹس عمرعطاء بندیال کی ساس ماہ جبین کہتی ہیں کہ ہیلو رافعہ کیا ہوگا یار، تمہیں بتا نہیں سکتی کہ میں تو رات سے عمر کیلئے پڑھ پڑھ کر دعائیں مانگ رہی ہوں۔
جواب میں رافعہ طارق بولیں کہ لوگوں کو بھی کہا ہے اور میں نے عمر کو ایک مسیج بھیجا ہے، تم لاہور کے جلسے میں وہاں موجود تھی وہاں لاکھوں بندہ تھا، اسی طرح ہر شہر میں لاکھوں بندے ہیں اور تم صرف یہ اندازہ لگا لو کہ اس وقت تمہارے لیے دنیا کتنی دعا کر رہی ہے، اس کی safty must ہے۔
ماہ جبین نون نے کہا کہ اللہ ان کو کمزور کرے اور ہمت دے، اللہ باقیوں کو اندھا کر دے، میں تو یہ کہہ رہی ہوں وہ تو Traitors ہیں اور یہ سوموٹو کیوں لیا گیا، رافعہ طارق نے کہا کہ وہ تو اس کا حق ہے، جس پر ماہ جبین بولیں عمر کو تو نہیں دیا یہ تو پہلے کا لیا ہوا ہے، رافعہ طارق نے کہا کہ نہیں مگر یہ تو ہر چیف جسٹس کا حق ہے۔
ماہ جبین نے کہا کہ تم بالکل نا آؤ اور تم عمر کے ساتھ رہو، رافعہ طارق نے کہا کہ نوین بھی نا آئے اور میں نے ایمان کو بھی کہا ہے بیٹا ان کے ساتھ رہو،اس پر ماہ جبین نے کہا "ہاں بالکل"، رافعہ طارق بولیں رات کو میں نے اس کو اور منیب کو گڈ بھیجا تو دونوں نے پتا کیا مجھے بھیجا، وہ نہیں شکل ہوتی کہ دانتوں میں آپ دبا لیتے ہو اپنی زبان اور مجھے کہہ رہے تھے، Be careful۔
ماہ جبین نے یہ بھی کہا کہ یار جلدی سے جلدی الیکشن ہوں ابھی، جس پر رافعہ طارق کہتی ہیں کہ دیکھو اگر الیکشن نہیں ہوتے نا پھر یہ اپنا سمجھ لیں کہ مارشل لاء لگے گا۔
عمر بندیال کی فیملی کی انصاف مینج کرنے کی آڈیو کال لیک ، مریم نواز کا موقف درست ثابت pic.twitter.com/1PB8pnToYV
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) April 23, 2023