چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا

Published On 26 April,2023 09:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کردیا گیا۔

بنچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کے بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے، بنچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

بنچ نمبر 2 کے لئے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بنچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست جاری کردی۔

Advertisement