لاہور میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

Published On 30 April,2023 09:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں صبح سویرے بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مال روڈ، لکشمی چوک، اسلام پورہ، پانی والا تالاب، جیل روڈ کے اطراف بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، اہم قومی شاہراہیں بند

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گزشتہ رات مختلف علاقوں ميں ہلکی بارش ہوئی۔

اُدھر کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ،شہر ميں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔