اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھر میں 121 مقدمات اور کال اپ نوٹسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 121 مقدمات کی فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔
پی ٹی آئی کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کے خلاف 31 مقدمات درج ہیں اور لاہور میں 30 مقدمات اور کال اپ نوٹسز جاری کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے 12 مقدمات درج ہیں اور فیصل آباد میں 14 مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھرمیں دہشتگردی کے 22 مقدمات درج ہیں۔