اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد ، بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا، بلوچستان اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 52، سٹی 28)، بالا کوٹ 09، مالم جبہ 05، چراٹ 04، باچا خان ایئرپورٹ، بنوں، کاکول، پشاور سٹی 02،مردان، دیر میں 01 ملی میٹر ہوئی۔
پنجاب کے علاقے لیہ میں 35، جہلم 26، ملتان (ایئرپورٹ 21، سٹی 18)، بھکر 17، کوٹ ادو 13، لاہور (سٹی، گلشن راوی 13، جوہر ٹاؤن 12، نشتر ٹاؤن 11، لکشمی چوک، اقبال ٹاؤن، سمن آباد 10، اپر مال 06، گلبرگ، پانی والا تالاب 05، جیل روڈ، تاج پورہ 04، چوک ناخدا، 02، ایئر پورٹ 02 ، مغل پورہ 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ ٹی ٹی سنگھ، منڈی بہاؤالدین 12، ڈی جی خان، مری 11، چکوال 09، اسلام آباد (سید پور 07، ایئرپورٹ 01)، جوہرآباد، خانیوال، ساہیوال، منگلا 05، نور پور تھل، نارووال، گجرات 03، بہاولپور (ایئرپورٹ 03، سٹی 02)، جھنگ 02، سرگودھا سٹی، چکلالہ راولپنڈی، فیصل آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میں مظفرآباد (شہر 30، ایئرپورٹ 29)، راولاکوٹ، کوٹلی 09، گڑھی دوپٹہ 03، بلوچستان میں لسبیلہ 21، اورماڑہ 19، تربت 11، ژوب 09، قلات، کوئٹہ 02، سمنگلی 01، سندھ میں مٹھی میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی 39، مٹھی، موہنجو دڑو اور خیرپور میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔