اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گووا میں عشائیہ میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے ایس سی او وزرائے خارجہ کانفرنس میں شریک وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی گووا میں روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات
عشائیہ میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کے درمیان مصافحہ بھی ہوا۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔