مستونگ : آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے

Published On 05 May,2023 04:53 pm

مستونگ: (دنیا نیوز) مستونگ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق مستونگ اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کوئٹہ سے مستونگ جارہے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ کے غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

Advertisement