کراچی : ( دنیا نیوز ) الیکشن کمیشن سندھ نے 7 مئی کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کےاعلان کے بعد صوبے میں پولیس افسران کی تقرری و تبادلے منسوخ کردیے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک متعلقہ یونین کونسلز میں کسی بھی افسر کی تقرری اور تبادلے پرپابندی عائد کی تھی ۔
جماعت اسلامی کراچی الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان نے حکومت سندھ کی جانب سے اس پابندی کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی تھی۔
الیکشن کمیشن سندھ نے راجہ عارف سلطان کی نشاندہی پر انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ پولیس کو پابندی کے حوالےسے خط ارسال کر دیا۔