پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی مشروط اجازت

Published On 06 May,2023 08:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کردیا۔

لاہور انتظامیہ نے ریلی کے اجازت نامے میں کہا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

ریلی کے دوران کارروباری مراکز بند کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، کارکن ڈنڈے اور اسلحہ ساتھ نہیں لائیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 نافذ ہے، بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ادھر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں گے۔

واضح رہے کہ مرکزی ریلی کی قیادت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ 

Advertisement