لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے سفاری زو وائلڈ لائف پارک میں نئے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے جہاں 2 شیرنیوں نے بچوں کو جنم دیا۔
دونوں شیرنیوں نے تین تین بچوں کو جنم دیا جس کے بعد سفاری پارک میں اب شیروں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔
پارک میں نگران کے فرائض انجام دینے والے محمد آصف نے کہا کہ کئی افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آرہے ہیں خاص طور پر بچے شیرنیوں کے بچوں کو دیکھ کرخوش ہورہے ہیں۔
These lion cubs are drawing crowds at a zoo in Pakistan pic.twitter.com/n3lMw9fwfk
— Reuters (@Reuters) May 6, 2023
سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹرغلام رسول کے مطابق شیرنیوں کے بچوں عمریں اب اڑھائی سے ساڑھے 3 ماہ کے درمیان ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سفاری پارک کا رقبہ 242 ایکڑ پر محیط ہے جن میں 30 ایکڑ جگہ ان شیروں کو دی جاتی ہے جہاں وہ آزادی سے گھوم سکتے ہیں۔