اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
بلاول بھٹو اور رینا کیونکا نے ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں دو طرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
— PPP (@MediaCellPPP) May 8, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا۔