کراچی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو گرفتار کر لیا

Published On 10 May,2023 04:59 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کے دوران کراچی پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق علی زیدی کو کراچی کے علاقے کالا پل سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ پارٹی سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔

کراچی پولیس نے مبینہ طور پر شاہراہ فیصل کے قریب مظاہرین کی جانب سے پولیس وین کو آگ لگانے کے بعد کارروائی کی۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے، انہیں رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔