لاہور: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی گزشتہ روز تحریک انصاف کے مظاہروں کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔
علی ناصر رضوی کل رات پتھراؤ کے دوران زخمی ہوئے، ان کے چہرے اور ناک کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے جبکہ آنکھ پر چوٹ آنے سے ان کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پتھراؤ سے علی ناصر رضوی کی ایک آنکھ متاثر ہوئی جس میں اندرونی زخم آیا ہے، سروسز ہسپتال میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی آنکھ کا آپریشن جاری ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ،ایس پی کینٹ سمیت متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں سی ایم ایچ اور سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے، اس دوران جلاؤ گھیراؤ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا۔