اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔
سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور نیب نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
پولیس لائنز میں ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ مجھے گرفتاری کے بعد نیب آفس پہنچنے پر وارنٹ دکھائے گئے، کونسا ریکارڈ نیب کو چاہیے جو میں نہیں مان رہا، نیب کہہ رہا ہیں کہ ہم نے ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے، جو بھی پیسے آئے تھے کابینہ کی منظوری سے آئے تھے، اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں یا تو ہم مان جائیں تو پیسہ آجائے گا، دوسرا ہمیں قانونی چارہ جوئی کرنا ہوتی ہے تو ہم ہرکیس ہارجاتے ہیں، ہم قانونی چارہ جوئی پر آج تک 100 ملین روپے لگا چکے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے حراست میں لیا گیا اور شیشے توڑے گئے، میں کہتا ہوں میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نہ ہو، یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔
عمران خان نے احتساب عدالت کے سامنے اہم بیان دیا کہ میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا، میرے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے۔