اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔
وفد کی سربراہی آزاد کشمیر کے کنوینئر محمود احمد ساغر نے کی، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی قبضے کے شکار مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی قبضے کے شکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی حکومت اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔