جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم وائرل ویڈیو کی مدد سے گرفتار

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم وائرل ویڈیو کی مدد سے گرفتار

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ادریس ٹی ایم اے کا ملازم ہے اور 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے، ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آر اے بازار کے حوالے کردیا جہاں جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔