کراچی: 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا گرفتار

کراچی: 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا گرفتار

پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شاہراہ فیصل پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شارع فیصل پر واقع رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔