لاہور : امن و امان کے پیش نظر اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا فلیگ مارچ

لاہور : امن و امان کے پیش نظر اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا فلیگ مارچ

فلیگ مارچ مسلم ٹاؤن ایس پی اقبال ٹاؤن دفتر سے شروع ہو کر وحدت روڈ بھیکے وال موڑ سے کریم بلاک مارکیٹ اور سکیم موڑ سے ہوتا ہوا نیازی اڈا، بابو صابو، ڈبل سڑکاں تک، گلشن راوی سے واپس یتیم خانہ چوک اور سکیم موڑ، دبئی چوک، بھیکے وال موڑ سے مسلم ٹاؤن اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح الرٹ ہے، فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا او شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

محمد عثمان ٹیپو کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کریں گے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔