اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ ن سینئر نائب صدر مریم نواز کا ردعمل میں سامنے آگیا۔
مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عوام کیلئے بہتری، الحمدللہ، شکریہ ڈار صاحب
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 15, 2023
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس میں پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔