اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی وزیراعظم سے ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی جبکہ آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر اور عمان پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔