عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنیکی حکمت عملی طے

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنیکی حکمت عملی طے

پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے طلب کیا، زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال، رفاقت گیلانی، نور الحق قادری سمیت پنجاب کے متعدد ٹکٹس ہولڈرز شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ کے تحت تفتیش، لاہور میں درج دونوں مقدمات میں عمران خان نامزد

اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب میں ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی گئی۔