بدمعاشوں اور مجرموں کا گروہ قوم پر حاوی ہو چکا ہے: عمران خان

بدمعاشوں اور مجرموں کا گروہ قوم پر حاوی ہو چکا ہے: عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اخلاق و اقدار سے یکسر عاری بدمعاشوں، مجرموں اور احمقوں پر مشتمل ایک گروہ پوری طرح قوم پر حاوی ہوچکا ہے، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی بیروزگاری کے ساتھ بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے، ان حالات میں اقتدار پر قابض گروہ اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح کی واحد سیاسی جماعت کو جبر و فسطائیت سے کچلنے کی منصوبہ بندی پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔