الیکشن کمیشن کا سندھ پولیس کے افسران کی تقرریوں اورتبادلوں کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا سندھ پولیس کے افسران کی تقرریوں اورتبادلوں کا نوٹس

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ پولیس میں گریڈ 18 اور 19 افسران کے تبادلوں کی اطلاعات ملی ہیں، یہ تقرریاں اور تبادلے الیکشن رولزکی خلاف ورزیاں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ تقرریاں اور تبادلوں کے تمام احکامات واپس لیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی تقرری اور تبادلے نہیں ہوسکتے۔