الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون تک ڈی آر اوز، آر اوز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا ڈیٹا فراہم کیا جائے، الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی نشاندہی کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔