9 مئی کے واقعات بارے جتنا سوچتا ہوں اتنا ہی غصہ بڑھتا ہے، شہباز شریف

9 مئی کے واقعات بارے جتنا سوچتا ہوں اتنا ہی غصہ بڑھتا ہے، شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کے شرمناک، المناک اور افسوسناک واقعات کے بعد سے میں ان کے منفی اثرات و مضمرات کے بارے سوچ رہا ہوں جتنا میں اس سیاہ دن کے بارے سوچتا ہوں اتنا ہی میرے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 سال کا قیمتی وقت ضائع نہ کیا جاتا تو دہشت گردی واپس نہ آتی، وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں، عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا۔